ڈیرہ اللہ یار : پولیس کی گشتی ٹیم پر مسلح افراد کا حملہ

271
فائل فوٹو

پولیس اور مسلح  افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جعفر آباد  میں مسلح افراد نے پولیس کی  گشتی ٹیم پر حملہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جعفر آباد کے ہیڈکوارٹر ڈیرہ اللہ یار کے علاقے منگولی میں سم شاخ کے مقام پر  مسلح افراد کی جانب سے پولیس کی  گشتی ٹیم پر حملہ کیا گیا ۔

 ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان کافی  دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے۔

یاد رہے اس سے  قبل بھی جعفر آباد شہر سمیت دیگر علاقوں میں پولیس اور دیگر فورس پر حملے ہوتے رہے ہیں جن میں سے اکثریت کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم اس تازہ  حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔