قلعہ سیف اللہ: ایک شخص کی لاش برآمد

101

قلعہ سیف اللہ میں سڑک کنارے سے ایک شخص کی لاش برآمد 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں سڑک کے کنارے ایک شخص لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت محمد سلیم حمزہ زئی کے نام سے ہوئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں برآمد ہونے کی خبریں تواتر سے موصول ہوتے رہتی ہے۔ آج ہی کے دن کوئٹہ کے کلی قمبرانی سے ریسکیو اہلکاروں نے ایک شخص کی لاش برآمد کیا تھا۔

دوسری جانب وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سمیت سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے ان برآمد ہونے والی لاشوں میں بڑی تعداد مختلف علاقوں سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد شامل ہے جن میں سے متعدد افراد کی لاشیں مسخ ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہے۔

واضح رہے وائس فار بلوچ مسنز پرسنز کے مطابق ان افراد کو لاپتہ کرنے میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے ملوث ہیں۔