بلوچستان: مختلف واقعات میں خاتون بچوں سمیت 4 افراد جانبحق 6 زخمی

114

حادثات کوئٹہ، وڈہ، سبی، میں پیش ائے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 4 افراد جانبحق 6 زخمی ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ بروری روڈ پر ٹریفک حادثہ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا-

کوئٹہ ایک اور واقع میں پشتون آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اسداللہ نامی شخص زخمی کردیا-

تحصیل وڈھ کے علاقے دراکھالہ کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانیوالی کوچ کی ٹکر خاتون جانبحق ہوگئی-

دریں اثناء سبی میں دو مختلف روڈ حادثات میں دو بچوں سمیت تین افراد جانبحق ہوگئے-