پنجگور سے کراچی جانے والے 3 بسوں کو چوروں نے لوٹ لیا

175

بلوچستان کے علاقے پنجگور سے کراچی جانے والے تین بسوں کو چوروں نے لوٹ لیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح نال میں چوروں نے پنجگور سے کراچی جانے والے تین کوچوں کو لوٹ لیا ۔

چوروں نے مسافروں کے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ لیا ۔

واقع کے خلاف کوچ ڈرائیوروں اور مسافروں نے احتجاجا سڑک کو بلاک کردی ۔

مسافروں اور ٹرانسپورٹروں نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے آئے روز چور مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو لوٹ لیتے ہیں ۔

احتجاج کرنے والے مسافر اور ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا کہ چوروں کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جائے اور ساتھ ہی مقامی انتظامیہ کی غفلت کا بھی نوٹس لیا جائے