گوادر : فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

123

فورسز کے ہاتھوں گوادر سے ایک شخص لاپتہ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں فورسز نے  گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

فورسز نے چھاپہ گوادر کے کیپٹن مراد بخش وارڈ میں ماڈل اسکول کے قریب ایک گھرپر مارا جہاں سے سرمد ولد ماسٹر حمید نامی نوجوان کو لاپتہ کردیا ۔

واضح رہے کہ اسکول ماسٹر حمید کا گھر اسکول کی چار دیواری کے اندر ہی موجود ہے ۔