تمپ فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

96

 حملے میں پاکستانی فوج کا 1 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل انیس اکتوبر کو سرمچاروں نے تمپ کے علاقے چراگ کور میں پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر اس وقت اسنائپر اور دوسرے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ مورچوں کی تیاری میں مصروف تھے۔ حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔