پنجگور : بازیاب ہونے والے 7 افراد کی شناخت ہوگئی

156

پنجگور سے بازیاب ہونے والے سات افراد کی شناخت ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور سے مختلف اوقات میں فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے سات افراد کو گذشتہ روز پولیس کے حوالے کیا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو علاقائی زرائع سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق بازیاب ہونے والے افراد میں عبدالحمید ولد محمد حسین ساکن تارآفس چتکان، حسن ولد امید علی ساکن تسپ،عبدالرشید ولد گل محمد ساکن عیسیء،محمد سعید ولد محمد کریم ساکن تسپ،نوید ولد حاجی اقبال ساکن تارآفسس چتکان،سراج ولد امام الدین ساکن کللگ،عبدالقدوس ولد نوربخش ساکن نیو چتکان شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ ان افراد کو پنجگور کے مختلف علاقوں سے فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا ، جنہیں گذشتہ روزپولیس کے حوالے کردیا گیا ۔