پسنی سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

171

پسنی سے ایک لاپتہ شخص کی لاش برآمد

پسنی سے تین روز قبل لاپتہ ہونیوالے شخص کی لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق پسنی کے علاقے کلانچ بیلار، امبی بازار سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص بابو ولد محراب کی لاش کلانچ سے برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش تین روز پرانی ہے اور کہا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص کو لاپتہ کیئے جانے کے بعد ہی قتل کیا گیا تھا۔

واضح رہے مذکورہ شخص کو 2014 میں بھی گرفتاری بعد لاپتہ کردیا تھا جنہیں ایک سال بعد رہا کردیا گیا تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر فورسز نے 11 اگست کی رات گھر پر چھاپے کے دوران بابو ولد محراب کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا تھا۔

بلوچستان میں جبری طور پر لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین شکل اختیار کرچکا ہے۔ لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیموں کے مطابق 30 ہزار سے زیادہ بلوچ افراد جبری طور پر لاپتہ ہیں جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔ ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان جبری گمشدیوں میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے ملوث ہیں۔