وڈھ : اردو زبان نہ جاننے پر ایف سی اہلکاروں کا چرواہے پر تشدد

270

وڈھ میں ایف سی اہلکاروں کا شہری پر سرعام تشدد ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں ایف سی اہلکاروں نے نادرا دفتر کے سامنے قائم چوکی پر محمد حفیظ نامی شہری کو روک کر اور ہاتھ پاوں باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

علاقائی صحافیوں کے مطابق محمد حفیظ خود چرواہا ہے اور اس کا باپ بھی چرواہا ہے ، اور وہ عید کی خریداری کےلئے بازار آرہا تھا ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق محمد حفیظ پر کسی بھی تھانے میں کسی بھی قسم کی رہاست مخالف سرگرمی کا کوئی بھی کیس نہیں ، اور ایف سی اہلکاروں کی جانب سے اس چروائے پر تشدد حیرانی کی بات ہے ۔

مقامی پولیس اور لیویز انتظامیہ نے کہا کہ بلا جواز کسی شہری کو روک کر اس پہ ایسے ظالمانہ انداز میں تشدد سے علاقے کی لوگوں اور امن و امان پر کافی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔

دریں اثناء وڈھ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے ایف سی اہلکاروں کی جانب سے ایک چروائے پرصرف اس بنیاد پر تشدد کرنا کہ اسے اردو بولنا کیوں نہیں آتا ایک قابل مذمت  عمل ہے  اور ایسے غیرانسانی حرکتوں کا فورسز حکام جلد از جلد نوٹس لیں ۔