شعبہ حادثات کے انچارج سید عطاءاللہ آغا پر مسلح افراد کا حملہ

172

کوئٹہ : سول ہسپتال کےشعبہ حادثات کے انچارج سید عطاءاللہ آغا مسلح افراد کے حملے میں شدید زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کے انچارج سید عطاء اللہ آغا کو مسلح افراد نے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق شعبہ حادثات کے انچارج سید عطا؍ء اللہ آغا کو نامعلوم مسلح افرا د نے اغواء کر نے کی ناکام کوشش میں شدید زخمی کر دیا ۔

دوسری جانب پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صدر جمال شاہ کاکڑ نے تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ دن رات خدمت کر نے کے باوجود میڈیکل اسٹاف کو یہ صلہ دیا جا رہا ہے ۔

پی ایم ایس ایف صد ر جمال شاہ کاکڑ نے مزید کہا کہ اس حملے کے خلاف جلد ہی احتجاج کا اعلان کرینگے ۔