دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹ ورک اعلامیہ

176

گیارہ اگست 2017 کو دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک کی داغ بیل اس عزم کے ساتھ ڈالی گئی کہ دیانت دارانہ صحافتی اصولوں کے تحت بلوچستان کی ہر پل کے خبروں، زمینی حالات سے قریب تر تجزیوں و انٹرویوز اور معیاری مضامین کو غیر جانبدار اور غیر روایتی انداز میں قارئین کے سامنے پیش کیا جائے گا اور بلوچستان میں میڈیا کے خلاء کو پُر کرنے کی حتی الوسع کوشش کی جائیگی۔ ایک سال مکمل ہونے پر دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک ٹیم، اپنی شبینہ روز کاوشوں اور کارکردگی کے نتیجے میں اپنے قارئین کا اعتماد جیتنے میں کامیاب ہوا، جس کی وجہ سے ادارے سے مزید بہتری کی امیدیں بھی وابستہ ہوگئیں ہیں۔ ادارے کی بنیاد اس عزم کے ساتھ ڈالی گئی تھی کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں وسعت اور جدت لائی جائے گی، ایک سال پورے ہونے پر دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک اپنے دوسرے جداگانہ انگریزی ویب سائٹ کا اعلان کرتی ہے۔ جس کا باقاعدہ آغاز ادارے کی پہلی سالگرہ یعنی 11 اگست 2018 کو کی جائیگی۔

ہمارے انگریزی ویب سائٹ تک رسائی درج ذیل پتے کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے

www.thebalochistanpost.net

ہم امید رکھتے ہیں، بہتری اور سچ کے اس سفر میں آپ ہمیشہ کی طرح دی بلوچستان پوسٹ کو مضبوط و متحرک رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

شکریہ
دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک