خضدار: ایف سی کے قافلے پر حملہ

249

خضدار زیروپوائنٹ کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی )کے قافلے پر بم حملہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دوسرے بڑے شہر خضدار میں فورسز کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہے حملے میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

مقامی زرائع کے مطابق حملے کے بعد ایف سی کی اضافی نفری طلب کر لی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی خضدار میں فورسز کو متعدد بار بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔
تاہم آج کے ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے اب تک قبول نہیں کی ہے۔