بلوچستان: پسنی وگردونواح میں زلزلہ

311

پسنی و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،لوگوں میں خوف و ہراس

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

ضلع گوادر کے تحصیل پسنی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.9 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے
جبکہ زلزلے کا مرکز پسنی سے 39 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے سے عوام خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئیں ۔

تاہم ابھی تک زلزلے سے کسی بھی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔