بلوچ وسائل کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے : بی آ ر اے

242

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان کہا ہے کہ آج صبح سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں ٹوبہ کے مقام پر پاکستانی فوج کی سربراہی میں تیل و گیس تلاش کرنے والی سرکاری کمپنی کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک انجینئر سمیت کمپنی کے چھ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ ان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

سرباز بلوچ نے کہا کہ بلوچ ریپبلکن آرمی حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور واضع کرتی ہے کہ بلوچ وسائل کو بلوچ قوم کے منشاء کے بغیر کسی کو بھی لوٹنے کی اجازت نہیں اور ہم باہر کی کمپنیوں کو تنبیح کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں بلوچ وسائل کے لوٹ مار میں پاکستانی فوج کا ساتھ نا دیں ورنہ انہیں نشانہ بنایا جائیگا۔ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔