بلوچ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے خلاف آسٹریلیا میں بی این ایم کا احتجاج

241

بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آسٹریلیاکے شہر میلبورن میں احتجاجی مظاہرہ ،بلوچ خواتین کی شرکت ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو مو صول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بی این ایم آسٹریلیا چیپٹر کی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزیوں اور بلوچ خواتین کے پاکستانی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کیمپ منتقلی اور جنسی زیادتیوں کے خلاف آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے ریاستی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ،اس مظاہر ے میں بلوچ نیشنل موومنٹ کے ورکروں کے علاوہ پشتون ،سندھی اور ہزارہ سیاسی ورکروں نے شرکت کی ۔

مظاہرے میں بی این ایم کے خواتین ممبر بھی شریک تھیں ۔مظاہر ین کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے جن پربلوچ خواتین کے تحفظ کے لئے عالمی برداری سے اپیل اور پاکستان اور پاکستانی فوج کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرین نے بلوچستان کے آزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاپاکستان اس وقت مقبوضہ بلوچستان میں ظلم کی انتہا کررہاہے ،پاکستانی فوج روزانہ جاری آپریشنوں میں لوگوں کو اٹھا کر لاپتہ کررہاہے حتیٰ کہ اب بلوچ خواتین کو پاکستانی فوجی کیمپوں میں منتقل کرکے انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہاہے ،شرکاء نے عالمی برادری کی خاموشی پر ان پر شدید تنقید بھی کی ۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کے بلوچ قومی نسل کشی اور جنگی جرائم کے خلاف فوری اقدامات اٹھا ئے جائیں ۔