پشاور میں پاکستانی فضائیہ کا طیارہ تباہ

203

ایف 7 طیارہ تربیتی پرواز کے بعد لینڈ کررہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا، دونوں پائلٹ ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پشاور میں باچا خان ایئر پورٹ پر پاکستانی فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا۔

پاکستانی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف 7 پی جی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز مکمل کرنے کے بعد پشاور ایئرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا کہ اس دوران تباہ ہوگیا۔ واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرکے امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

جبکہ حادثے کے وقت جہاز میں سے زوردار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے جو ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں:

کوئٹہ : پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ