تمپ: فورسز کے ہاتھوں متعدد افراد گرفتار، خواتین کا احتجاجی دھرنا

104

تمپ میں فورسز کے ہاتھوں متعدد افراد گرفتار، بازیابی کیلئے خواتین کا احتاجی دھرنا

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے تمپ کے علاقے دازن میں سرچ آپریشن کی، دوران آپریشن متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد فورسز کیمپ منتقل کردیا، جن میں سے متعدد افراد بعد میں رہا کردیے گئے جبکہ چار افراد تاحال فورسز کی حراست میں ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کی تحویل میں افراد کی رہائی کے لئے ان کے لواحقین کی جانب سے فورسز کیمپ کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری، احتجاج کرنے والوں میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

جبکہ فورسز کی تاحال تحویل میں افراد کی شناخت ثناء، میر جان ولد کمالان، صالح ولد کمالان سکنہ دازن تمپ اور عامر ولد حامد سکنہ مند گوبرد کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

بلوچستان : تمپ و آواران سے 5 افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ