بلوچستان مختلف واقعات میں ایک خاتون قتل اور ایک شخص زخمی

113

نوشکی اور ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک خاتون قتل جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک خاتون قتل ، جبکہ دوسرے واقعے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کےعلاقے ڈومکی محلّے میں شوہر نے فائرنگ کرکے انپی بیوی کو قتل کردیا ۔ شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے سرحدی علاقے نوشکی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی۔

اطلاعات کے مطابق نوشکی کے علاقے مل میں رشتے کے تنازع پرچچازاد بھائی کی فائرنگ سے نعیم بادینی نامی شخص زخمی ہوگیا جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔