پنجگور: گچک پرپُکی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

392

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ کل پنچگور کے علاقے گچک پرپُکی میں پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاکستانی فوج نے اندھا دھند مارٹر کے گولے داغے جو قریبی آبادی میں گرے. ریاستی فوج ہمیشہ سے عام آبادی کو گولہ باری کے نشانے پر رکھتی ہے اور حملہ ہونے کی صورت میں گولے داغ کر عام آبادی کو نشانہ بناتی ہے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں میں اس وقت تک کئی عام بلوچ ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ بلوچ سر زمین پر پاکستانی فوجی مسلسل دیدہ دلیری سے بلوچ خواتین کو بھی جنگی جرائم کا شکار بنا رہے ہیں۔ بولان اور ڈیرہ بگٹی کے بعد یہ سلسلہ مکران میں شروع کیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کے بلوچوں کے خلاف ہونے والے تمام کاروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اقوام عالم کو پاکستانی جنگی جرائم کا نوٹس لینا چاہئیے.

انہوں نے مزید کہا کہ پنچگور گچک حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور ہمارے اسطرح کی کاروائیاں بلوچ سرزمین کی آزادی تک جاری رہینگے۔