ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فورسز کا آپریشن، دو افراد جانبحق

160

ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن دوسرے روز بھی جاری۔

ٹی بی پی ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی، قمبر لانگو کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے ہیلی کاپٹر کی ایک گھر پر بمباری سے مراد بخش بگٹی اور ان کے بیٹے رندو بگٹی جانبحق ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی بلوچستان کا ایک جنگ زدہ علاقہ ہے جہاں کل سے پاکستانی فورسز کا شدید آپریشن جاری ہے۔