مغربی بلوچستان : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ایک زخمی

208

مغربی بلوچستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ایک زخمی ہوگیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق مغربی بلوچستان کے علاقے دشتیاری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا ۔

فائرنگ سے جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت پرزاد ولد  نورجان جبکہ زخمی کا نام محس بتایا جاتا ہے ۔

تاہم ابھی تک فائرنگ اور جانبحق وزخمی ہونے والوں کے بارے میں مکمل معلومات موصول نہیں ہوئیں کہ کس نے کن وجوہات کی بناء پر ان لوگوں کو قتل کردیا ۔