دشت: تین افراد بازیاب، ایک لاپتہ

104

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دشت کے مختلف علاقوں سے تین افراد بازیاب اور ایک لاپتہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دشت کے علاقے جتانی بازار سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو افراد منظور ولد رسول بخش اور مجید ولد عبدالرحمٰن بازیاب ہوگئے، جبکہ باہوٹ چھات  سے تعلق رکھنے والے لال بخش ولد میاں آج بل نگور سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔

دوسری جانب دشت کے علاقے شولیگ میں آج چار بجے کے قریب فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر عبید ولد حاجی شیر محمد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔