بلوچستان کے علاقوں نوتال اور مسلم باغ میں مختلف حادثات میں آٹھ افراد زخمی

308

 

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں کم از کم آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج اعلی الصبح نوتال کے قریب ٹرک اور مزدا کے ٹکرانے کے نتیجے میں ڈرائیور نجیب اللہ، نصیب اللہ اور محد قاسم شدید زخمی ہوگئے جن کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے ٹراما سینٹر میں ہنگامی بنیادوں پر فوری طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کی غرض سے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا نصیب اللہ اور نجیب اللہ کا تعلق کوئٹہ سے جبکہ مزدا کے زخمی ڈرائیور کا تعلق ٹنڈو آدم سندھ سے بتایا جاتا ہے۔

دریں اثناء مسلم باغ میں کوئلے سے بھری ایک ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی حالت تشویش سے باہر بتائی جاتی ہے۔