کوئٹہ:دو گروہوں میں تصادم 3 افراد جابحق 3 زخمی

169

کوئٹہ میں دو گروپوں میں تصادم، تین افراد جابحق، تین زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ قمبرانی روڈ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم سے تین افراد جابحق اور چار زخمی ہوئے ہیں.

زرائع کے مطابق کوئٹہ، قمبرانی روڈ پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو مسلح تصادم کی صورت اختیار کرگیا، دونوں گروپوں کی جانب سے اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد جابحق اور تین زخمی ہوگئے.

پولیس نے جابحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا.