واشک میں آرمی کیمپ پر حملہ کیا، بی ایل ایف

202

آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضلع واشک میں تحصیل بسیمہ کے علاقے راغے شنگر میں قائم پاکستانی آرمی کے مین کیمپ پر سرمچاروں نے کل شام آٹھ بجے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تیس منٹ تک جاری اس حملے میں آرمی کیمپ اور مورچوں کو نشانہ بناکر پانچ اہلکاروں کو ہلاک کیا، اس حملے میں کئی فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔