بلوچستان : مختلف حادثات  میں بچی سمیت متعدد افراد زخمی

159

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں متعدد افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ  میں خیزئی چوک پر روڈ حادثے  کے نتیجے  میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں-

ٹی بی پی نمائندے کےمطابق زخمی ہونے والے افراد کی شناخت  محمد ایوب ولد  رحیم الدین قوم اچکزئی اور نذیر  احمد ولد نذر  محمد کے نام سے ہوئی ۔

زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے  گولیمار چوک پر دیوار گرنے سے ایک بچی زخمی ہوگئی-

ریسکیو ذرائع کے مطابق 12 سالہ گل مین  دیوار گرنے سے زخمی ہوگئی تھی جنہیں طبی امداد کیلئے بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

دریں اثناء  خضدار کے علاقے  پیر عمر کے مقام پر تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بےقابو ہوکر الٹ گئی، ٹرک الٹنے سے  زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال خضدار منتقل کر لیا گیا-