پنجگور: بس کی زد میں آکر 2 موٹر سائیکل سوار جابحق

207

پنجگور سے ملحقہ ضلع واشک کے علاقے میں الروف بس کی زد میں آکر دو موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ڈرائیور بس چھوڈ کر فرار۔

دی بلوچستان پوسٹ پنجگور کے نمائندے  کے مطابق پنجگور سے ملحقہ ضلع واشک کے علاقے سر چشمہ ناگ میں الروف بس کی زد میں آکر ناگ کے رہائشی فضل کریم ولد عبداللہ اور عنایت اللہ ولد عبدالحلیم موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

مقامی انتظامیہ نے بس کو اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی