نوشکی: پاکستانی خفیہ ادارے کے دفتر پر شدید حملہ، نقصانات کی اطلاع

413
نوشکی: پاکستانی خفیہ ادارے کے دفتر سے اٹھنے والا دھواں دور دور تک دیکھا گیا

دی بلوچستان پوسٹ کے نوشکی نمائیندے کے مطابق آج علیٰ الصبح نوشکی میں قائم ایک عمارت پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق یہ عمارت ایک پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسی کا مرکزی دفتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج نامعلوم افراد نے مختلف سمتوں سے پاکستانی خفیہ ادارے کے دفتر پردستی بموں سے حملہ کردیا، جس کےنتیجے میں دفتر میں آگ بھڑک اٹھی، اس حوالے سے کافی جانی و مالی نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں لیکن اس بابت کوئی تفصیل سامنے نا آسکی۔