مشکے و گرد نواع میں دو ماہ سے جاری آپریشن میں شدت

130

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق مشکے میں کلاں,زنگ اور راحت کے علاقوں میں فوجی آپریشن جاری اور ہیلی کاپٹر شیلنگ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مشکے و گرد نواع میں آپریشن گزشتہ دو ماہ سے جاری ہے، اور اس آپریشن میں ہر آنے والے دن کے  ساتھ شدت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے-

اطلاعات کے مطابق زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی معمول بن چکا ہے،اور اتوار کی صبح  سے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ جاری ہے-

یہ بھی پڑھیے

مشکے: مسلح افراد کے قافلے پرحملے بعد آپریشن، فورسز اورمسلح افراد کے درمیان جھڑپیں

نامہ نگار کے مطابق اب تک کلاں, زنگ,راحت اور شیرگی کے علاقے سے متعدد افراد حراست بعد لاپتہ کئے جاچکے ہیں-

مزید تفصیلات تک رسائی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ مشکے میں گزشتہ دو سال سے ریاستی فورسز کی بربریت سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہونے کے ساتھ درجنوں افراد کو دوران حراست شہید کیا گیا ہے۔​