پنجگور سے فورسز کے ہاتھوں گرفتار دو افراد کی شناخت ہوگئی

379

پنجگور سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے دو بلوچ نوجوانوں کی شناخت ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے بالگتر سے فورسز کے ہاتھوں گذشتہ روز گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے دو بلوچ نوجوانوں کی شناخت ہوگئی۔

باگتر کیل کور سے لاپتہ ہونے والے افراد میں امین بلوچ ولد محمد، اور آصف ولد مراد محمد کے شامل ہیں

واضح رہے کہ گذشتہ روز فورسز نے چھ افراد کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

علاقے میں نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار افراد کی معلومات جمع کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔