سنگسیلا میں فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

336

ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا موڑ پر ایف سی کی گاڈی پر بم حملے میں چار اہلکار ہلاک اورتین اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی شہر سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر سنگسیلا موڈ پر ایف سی کی ایک ٹرک کو نامعلوم مسلح افراد نے ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا۔

زرائع کے مطابق حملے میں فورسز کی ٹرک میں سوار چار اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہوئے۔

لیویز زرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالات تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔