بی آر اے نے فورسز اور گیس پائپ لائن پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

316

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں ایف سی کے قلعے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ جبکہ قلعے کو بھی نقصان پہنچا۔ ادھر ڈیرہ بگٹی شہر کے قریب پیرکوہ سے سوئی پریفیکچر پلانٹ کو جانے والی 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو جاتی تل کے مقام پر دھماکے سے اڑا دیا، جس کے بعد پیر کوہ سے سوئی کوگیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی۔ہماری کارروائیاں آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہینگے۔