امریکہ میں ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی جانب سے فری بلوچستان مہم شروع

632

جینوا اور لندن کے بعد امریکہ میں بھی فری بلوچستان مہم شروع ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق آزادی پسند رہنما میر جاوید مینگل کی سربراہی میں قائم  ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی جانب سے لندن میں کامیاب فری بلوچستان مہم جس میں ٹیکسی بس اور بل بورڈ پہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سی پیک کے خلاف مہم چلایا گیا کے بعداب اطلاعات کے مطابق ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی جانب سے امریکہ کے شہر نیو یارک میں فری بلوچستان مہم کا آغاز کردیا گیاہے۔

ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن زرائع کے مطابق اس سلسلے میں امریکہ میں ٹیکسیوں اور دیگر جگہوں پہ فری بلوچستان اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بینرز آویزان کئے جائیں گے۔