گذشتہ کئی دنوں کی طرح آج دن بھر بھی بلوچستان کے علاقے دشت میں پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری،شیلنگ جاری رہی، پنجگور کے علاقے پروم میں بھی دن بھر ریاستی بربریت جاری رہی، دشت میں زمینی فوج نے کئی علاقوں میں آبادیوں پر دھاوا بولا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دشت و مند کے درمیانی پہاڑی علاقے مزن بند و گرد نواع میں پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری جاری رہی، گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بمباری و شیلنگ کی ،جبکہ زمینی فوج نے بھی آبادیوں پر دھاوا بولا ہے، تاہم مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے فوجی آپریشن کی نقصانات کی تفصیل آنا باقی ہے،جبکہ بلوچ میڈیا ذرائع سنگر کے مطابق آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے پروم کے کئی علاقوں میں آبادیوں کو نشانہ بنا کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ لوٹ مار کی اور کچھ بلوچ فرزندوں کے فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
تازہ ترین
تربت، مستونگ: چار افراد جبری لاپتہ، پزیر ناصر چوتھی مرتبہ لاپتہ،ایک بازیاب
بلوچستان کے ضلع کیچ اور مستونگ سے چار افراد کی جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ کیچ کے علاقے سرنکن...
کیچ گوکدان کے تین بہادر بھائی — قربانی، عزم اور قومی وفا کی لازوال...
کیچ گوکدان کے تین بہادر بھائی — قربانی، عزم اور قومی وفا کی لازوال داستان
تحریر: سنگت سمیر بلوچ
دی بلوچستان پوسٹ
تاریخ گواہ رہنا! گوکدان کی...
کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف اختجاج جاری، سہیل، فصیح اور ریاض ساتکزئی کے لواحقین...
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ...
خضدار: بلوچ آزادی پسندوں نے پاکستان فوج کے اہلکار کو حراست میں لے لیا
خضدار سے پاکستان فوج کے حاضر سروس اہلکار کو بلوچ آزادی پسندوں نے حراست میں لے لیا۔
خضدار کے علاقے کرخ میں سی پیک روٹ...
بلیدہ: پاکستانی فورسز کو راشن پہنچانے والے ٹرکوں پر حملے، ڈرائیور اغوا
مسلح افراد نے سوراپ کے مقام پر راشن لے جانے والے دو ٹرکوں کو فائرنگ کرکے ناکارہ بنا دیا۔


















































