بلوچستان : رواں سال 4 خودکش حملوں میں 50 افراد ہلاک 100 زخمی

141

کوئٹہ سمیت  بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رواں سال کے دوران 4 خودکش حملوں میں 50 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 100 کے قریب زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق 23 جون کو انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر کے قریب دھماکے میں 13 افراد ہلاک جبکہ21 زخمی ہو گئے اسی طرح 10 جولائی کو چمن میں ایس ایس پی کی گاڑی کو خودکش حملہ نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایس ایس پی سمیت2 افراد ہلاک جبکہ12 افراد زخمی ہو گئے اس کے علاوہ جھل مگسی کے علاقے شریف پور میں درگاہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں25 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 40 کے قریب زخمی ہوئے تھے ۔

اور اسی طرح18 اکتوبر کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں کوئٹہ آنیوالی پولیس ٹرک کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں6 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔