File Photo

کوئٹہ: کوئلے کی کان کے اندر زہریلی گیس بھر گئی، دو کان کن بے حوش حالت میں نکال لیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان کے اندر زہریلی گیس بھر گئی، جس کے نتیجے میں 6 کان کن اندر پھنس گئے ہیں۔

چیف انسپیکٹر مائن کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک دو مزدور بے حوش حال میں نکال لیے گئے ہیں، اور باقیوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے کوئلہ کانوں میں مزدورں کی حفاظت کا کوئی انتظام نہیں، اور اس سے پہلے بھی کانوں میں زہریلی گیس بھرنے اور دھماکوں کی وجہ سے متعدد مزدور جان کی بازی ہار چکے ہیں۔