تربت: امداد بجیر کی لائبریری کو فورسز نے جلادی

419

تفصیلات کے مطابق ایف سی اور خفیہ اداروں نے کچھ روز قبل آبسر میں بی این ایم تربت ہنکین کے سابق صدر شہید امداد بجیر کی آبسر میں رہائش گاہ سے متصل ان کے پبلک لائبریری میں گھس کر کتابوں کو آگ لگا دیا۔

جلانے سے قبل  فورسزلائبریری کے پھنکے ٹیبل کرسیاں اور کارپٹ اپنے ساتھ لے گئے ۔

یاد رہے کہ یہ لائبریری امداد بجیر کی شہادت کے بعد 2013 سے فورسز نے جبراً بند کردیا تھا ۔

واضح رہے کہ امداد بجیر کو بی ایس او آزاد کے جنرل سیکرٹری رضاء جہانگیر کے ساتھ ایف سی نے ان کے گھر میں آپریشن کرکے 15 اگست 2013 کو شہید کردیا تھا۔