کوئٹہ،مستونگ اور کچلاک میں سرچ آپریشن جاری

150

کوئٹہ مستونگ اور کچلاک  میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ، آمدہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں 14 اگست کی تیاریوں کے سلسلے میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر  کوئٹہ ، مستونگ اور کچلاک میں بڑے پیمانے کی سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ، جس میں ایک ہزار کے قریب ایف سی اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ پولیس اور لیویز اہلکار بھی سرچ آپریشن میں شامل ہیں، سیکیورٹی زرائع سے معلوم اطلاعات کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد 14 اگست کے حوالے سے سیکیورٹی کی صورت حال کو اطمینان کن بنانا ہے۔ دوسری جانب مذکورہ علاقوں کے رہائشیوں نے سرچ آپریشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے اہلکار بغیر کسی وجہ کے چادر وچاردیواری کی پامالی کررہے ہیں اور علاقے کے لوگوں نے بلوچستان کی سیاسی پارٹیوں سے بھی گلہ کیا کہ انہوں نے گذشتہ کئی عرصے سے جاری فورسز کی سرچ آپریشنوں پہ مجرمانہ خاموشی اختیار کیا ہوا ، جو کہ ایک قابل مذمت عمل ہے