شمالی کوریا کا ایک بار پھر میزائل تجربہ

170

امریکی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے تین کم درجے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق انھیں شمالی کوریا کے صوبے گانگون سے داغا گیا اور وہ تقریباً 250 کلو میٹر تک اڑے۔

گذشتہ ماہ ایک بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرنے کے بعد شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ وہ بحرالکاہل میں امریکی علاقے گوام پر میزائل حملہ کرے گا۔

تاہم امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ حالیہ داغے جانے والے میزائل گوام یا امریکہ کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

شمالی کوریا اکثر اس وقت میزائل داغتا ہے جب جنوبی کوریا اور امریکہ مل کر فوجی مشقیں کرتے ہیں۔

ہزاروں امریکی اور جنوبی کوریائی فوجی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں جن کا بڑا حصہ کمپیوٹر سمولیٹند مشقوں پر مشتمل ہے۔

امریکی فوج کے کمانڈر ڈیو بینہیم نے کہا: ‘پہلا اور تیسرا میزائل پرواز کے دوران ناکارہ ہو گیا جبکہ دوسرا میزائل بظاہر اڑتے ہی پھٹ گیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ میزائل 30 منٹ کے اندر اندر داغے گئے۔

جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع نے کہا: ‘فوج شمال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ مزید اشتعال انگیزی سے نمٹا جا سکے۔’