بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فوجی چوکی اور کیمپ پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ بدھ کے روز مند گیاب میں سالم کوہ پر قائم فوجی چوکی پر راکٹ سے حملہ کر کے فورسز کو نقصان پہنچایا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ منگل کے روز ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں ریش پیش فوجی کیمپ پر سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو جانی ومالی نقصان پہنچایا،حسب معمول شکست خوردہ فوج نے آبادی کی جانب مارٹر گولے فائر کرنے کے ساتھ فائرنگ کی ۔ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔