خیبر پختونخواہ : انسداد پولیو مہم پہ تعنیات دو پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک

109
file Photo

 خیبر پختونخواہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے لوئر دیر لعل قلعہ کی حدود میں نامعلوم  مسلح افراد نے  فائرنگ ست انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رخنئی پل کے مقام پر پیش آیا، فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں اہلکار انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت فرمان اور مکرم جان کے نام سے ہوئی ۔

خیال رہے کہ پاکستان میں پولیو کیسز کے بڑھتے ہوئے واقعات سامنے آنے کے بعد دو روز قبل ہی ملک کے بیشتر حصوں میں پولیس مہم شروع کی گئی تھی