کوئٹہ: تھانے پر دستی بم حملہ، اہلکار زخمی

209

ہفتے کے روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تھانے پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

مسلح موٹر سائیکل سواروں نے سول لائن تھانہ پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔

زخمی اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کرکے فورسز نے شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر مزید چیکنگ شروع کردی ہے۔