بولان کے علاقے مار واڑ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کیلئے راشن لیجانے والی گاڑی کو نذرآتش کردیا جبکہ گاڑی کے ڈرائیور حیدر خان مری کو حراست میں لے لیا۔
واقعہ کے بعد فورسز نے جائے وقوعہ پہچ کر مزید تفتیش شروع کردی، جبکہ علاقے میں مزید نفری تعینات کیا گیا ہے۔
خیال رہے مذکورہ علاقے میں اس سے پہلے پاکستانی فورسز پر جان لیوا حملے ہوچکے ہیں اور فورسز کو راشن فراہم کرنے والے مقامی لوگوں کو تنبیہ کی گئی ہے۔
آج بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور انکے سپلائی چین پر یہ چوتھا حملہ ہے تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔