خضدار دھماکے میں زخمی شخص ہلاک

585

بلوچستان کے ضلع خضدار میں گذشتہ دنوں دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شخص ممتاز ولد کریم غلامانی سکنہ جعفرآبادخضدار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ممتاز عرف ممتو گذشتہ دنوں خضدار کے علاقے کنڈ میں گاڑی پر دھماکے میں شدید زخمی ہوا تھا۔ دھماکے میں اس کا ساتھی عامرغلامانی بھی زخمی ہوا۔ ممتاز کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

مذکورہ دھماکے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ مذکورہ دونوںافراد ڈیتھ اسکواڈز کی سرپرستی کرنے والے شفیق مینگل کیساتھ بڑے عرصے سے کام کررہے تھے۔ مذکورہ افراد گھروں پر چھاپوں،نوجوانوں کے اغواء و شہید کرنے، منشیات پھیلانے سمیت تاجروں سے بھتہ خوری اور شاہراوں پر لوٹ مار جیسے جرائم میں بھی ملوثرہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ پورے نیٹورک کی نشاندہی ہوچکی ہے جو بی ایل اے کے نشانے پر ہیں۔ بلوچ لبریشن آرمی عوام پر ہونے والےمظالم کا حساب ضرور لے گی۔