بلوچستان: دو مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک

408

بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں پیش آنے والے دو مختلف نوعیت کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچشتان کے ضلع کوہلو سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم دونوں لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں لاشیں کوہلو کے علاقے ببرٹک کے مقام سے ملی ہیں جنہیں شناخت کے لئے لیویز اہلکاروں نے ضلعی سول ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

دوسري جانب بولان سے اطلاعات ہیں کہ پکنک پہ جانے والا ایک نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوا ہے جسکی شناخت بصیر احمد توخئی کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ واقعہ بولان کے علاقے پیرغیب میں پیش آیا ہے ، ڈوبنے والے نوجوان کی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔