ضلع کیچ:مند میں پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے،بی ایل ایف

482

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ستائیس مارچ کو سرمچاروں نے مند کے علاقے شیراز میں نیلگ کوہ پر پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر اور دوسرے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے  ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔