شہید کریم مری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ یو بی اے

1088

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 25 مارچ کی صبح چھ بجے کے وقت دشمن فوج نے سینکڑوں کی تعداد میں زمینی فوج، گن شپ ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کی مدد سے ناگاہی کے مقام پہ ہمارے سرمچاروں پہ حملہ کیا

حملے کے بعد دشمن فوج اور سرمچاروں کے درمیان ایک طویل جھڑپ کا آغاز ہوا جھڑپ میں دشمن فوج کو بھاری جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا

جبکہ ڈرون حملے میں تنظیم کے دیرینہ سرمچار کریم مری عرف چُکو بلوچ شہید ہوگئے کریم مری 2013 سے یونائیٹڈ بلوچ آرمی سے منسلک تھے کریم مری ایک مستقل مزاج پُختہ سوچ اور جنگی حکمت عملی کے ماہر سرمچار تھے

ترجمان نے مزید کہا کہ تنظیم ایک مرتبہ پھر شہید کریم مری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے تمام شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی اعادہ کرتی ہے۔