بی ایل ایف نے فورسز کی گشتی ٹیم پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

372

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے دوپہر کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے کیلکور میں پاکستانی فوج کی پیدل گشتی ٹیم پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ دوران آپریشن عام آبادیوں کو نشانہ بنا نے کے بعدوہ واپس اپنے کیمپ جار ہے تھے، حملے میں دو اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔