لشکری رئیسانی کا ساتھیوں سمیت بی این پی میں شمولیت

441

سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی و دیگرسابق وزرا نے ساتھیوں سمیت بی این پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر نوبزادہ لشکری رئیسانی، میر تکی رئیسانی، ہمایوں عزیز کرد، سابق وزیراسماعیل گجراور دوست محمد رئیسانی نے اپنے ساتھیوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کرلی۔

کوئٹہ میں اس مناسبت سے ایک شمولیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بی این پی کے سربرہ سردار اختر مینگل سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔