کیچ: فوجی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

407

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ کیا ہے۔

حملہ کیچ کے تحصیل تمپ گومازی ماروار کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی پر کیا گیا.

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ فورسز کی چوکی کو راکٹ لانچر اور دیگر ہتھیاروں کے ذریعے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم حملے کی تصدیق یا تردید انتظامیہ یا عسکری ذرائع کی جانب سے نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں ماضی میں بھی فورسز پر اس طرح کے حملے ہوئے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔